لاہور میں بیگرز فری ایریا بنانے کیلئے آپریشنز کیا جا رہا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

01-30-2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں گداگروں کے خلاف بیگرز فری ایریا بنانے کیلئے آپریشنز کیا جا رہا ہے۔

لاہور نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا گزشتہ 9 روز کے دوران گداگروں کے خلاف 687 مقدمات درج کر کے 7 سو گداگروں کو گرفتار کیا گیا، گداگر کرائم میں بھی ملوث ہیں، منشیات فروشی کرتے ہیں اور منظم مجرم انکو چلا رہے ہوتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ گداگروں کو چلانے والے 8 مافیا کو بھی پکڑ کر انکے خلاف مختلف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، گداگروں کو پکڑ کر سوشل ویلفیئر کے حوالے بھی کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔