پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد کاروبار میں مثبت تبدیلی
01-30-2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3 روز کی مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بہتری دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا تھا، ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔