برطانیہ سے آنیوالے مسافر کے سامان سے 6700 غیر ملکی سم کارڈ برآمد

01-29-2025

(لاہور نیوز) برطانیہ سے آنیوالے مسافر کے سامان سے 6700 غیرملکی سم کارڈ برآمد ہو گئے۔

ایف آئی اے امیگریشن  نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران برطانیہ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 6700 سے زائد غیر ملکی سم کارڈ برآمد کر لئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق آفیشلز  نے مشکوک جان کر بیگ چیک کیا تو بیگ سے غیرملکی سم کارڈ برآمد ہوئے، ملزم زوہیب کو گرفتار کر کے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔