مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی، سبز مصالحہ جات کے دام بےقابو

01-28-2025

(لاہور نیوز) مہنگائی کو بریک نہ لگ سکی، سبز مصالحہ جات کے دام قابو میں نہ آئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پرچون میں پیاز 120 ، ٹماٹر 100 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 720 ، ادرک تھائی 500 روپے فی کلو مل رہا  ہے، کریلے 220 ، پالک 50 ، ساگ 60 ، گھیا کدو 80 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھل بھی غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں، سیب درجہ اول 400 ، انگور 500 اور انار بدانہ ایک ہزار روپے فی کلو ہیں، کیلے درجہ اول 220 ، کینو 650 ، فروٹر 450 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 595 روپے برقرار ہے تاہم صافی برائلر گوشت 650 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔