پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ، پاکستان کیلئے امداد بند، کئی منصوبے ٹھپ
01-28-2025
(لاہور نیوز) پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آ گیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کر دی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔ امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا۔