24 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
01-27-2025
(لاہور نیوز) 24 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 19 ورکرز کی ضمانتیں منظور کر لیں، تمام ورکرز کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے وکلاء انصر کیانی، سردار مصروف اور آمنہ علی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔