ڈولفن سکواڈ نے چار ون ویلرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
01-26-2025
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ون ویلنگ کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 ون ویلرز گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزم گرفتار کر لیے ہیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو ون ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ گرفتار ملزمان سلمان، بلال اور علی وغیرہ کو تھانہ گڑھی شاہو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان اپنی اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر خطرناک سٹنٹ کر رہےتھے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے، ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں یہ خودکشی کے مترادف ہے تاہم نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایسے خطرناک کھیل کی بجائے تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔