سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد پیر کی شام چار بجے دوبارہ شروع ہو گا
01-26-2025
(لاہور نیوز) سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد 27 جنوری کو شام چار بجے دوبارہ شروع ہو گا، اس سلسلے میں 16 رکنی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025 متعارف ہوں گے، ایجنڈے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کی تحریک شامل ہے۔ اسی طرح ملک میں ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بری کارکردگی پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بحث ہو گی، علاوہ ازیں سینیٹ اجلاس میں ’اڑان پاکستان‘ پلان پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔