ذوالقرنین کو اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا
01-25-2025
(لاہور نیوز)پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو اسلحہ کی نمائش کر نے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک شادی کی تقریب میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان سمیت گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد شخصی ضمانت پر ذوالقرنین کو چھوڑ دیا گیا۔