مقامی و عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
01-25-2025
(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2770ڈالر کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 289400روپے کی سطح پر آگئی،فی دس گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 248113روپے کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روزسونا عالمی اور مقامی سطح پر مہنگا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔