حکومت اور پی ٹی آئی میں چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق
01-24-2025
(لاہور نیوز) حکومت اور تحریک انصاف نے چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا، اجلاس میں جنید اکبر کے بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی بننے کا امکان ہے۔ خیال رہے تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا تھا جبکہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل ہے۔