متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کالا قانون ہے: شیخ وقاص اکرم

01-23-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کالا قانون ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ پیکا کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، حکومت کے بل کا مقصد میڈیا کی آزادی کو ختم کرنا ہے، زیادہ دیر تک حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں حکومت کو بے نقاب کرنے والا کوئی نہ ہو، بلاول کہتا تھا اسلام آباد کے بابوں کو ڈیجیٹل بارے نہیں پتا، آج بلاول نے ان ترامیم کو سپورٹ کیا ہے، بلاول ڈرامے بازی کرتا ہے، ہم میڈیا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسمبلی میں عمر ایوب کو بولنے نہیں دیا گیا، کسی کو آزادی صحافت کا گلا نہیں گھونٹنے دیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم  نے حکومت سے کہا اگر آج رات بارہ بجے تک جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہوا تو پھر چوتھی نشست ہو گی، حکومت نے مذاکرات کو خود سبوتاژ کیا ہے، صاحبزادہ کے گھر پر حملہ، اب مذاکرات ختم۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ بانی نے سزا کے باوجود بھی مذاکرات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا، بشریٰ بی بی کیخلاف پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں، منظم پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کا کیس ایک ماہ چلا، ایک ماہ تک عادل بازئی کو الیکشن کمیشن نہیں بلایا گیا، عادل بازئی کہتے رہے فارنزک کرایا جائے، الیکشن کمیشن نے شواہد کو دیکھے بغیر فیصلہ کر دیا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو بحال کر دیا، شہباز شریف نے عادل بازئی سے متعلق جعلی بیان حلفی جمع کرایا، عادل بازئی کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عادل بازئی اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔