موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کیلئے ہیلمٹ لازم قرار

01-23-2025

(ویب ڈیسک) شہریوں کی حفاظت کے لئے سی ٹی او نے اہم فیصلہ کر لیا، موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کیلئے ہیلمٹ لازم قرار دیا گیا۔

ٹریفک پولیس حکام  نے موٹرسائیکل پر سفر کرنے والوں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کارروائیاں بھی شروع کر دیں، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا، ٹریفک پولیس ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔