رواں ماہ 815 پیشہ ور بھکاری گرفتار، مقدمات درج

01-23-2025

(لاہور نیوز) لاہور میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے رواں ماہ 815 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے گداگر مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں، ٹریفک سگنلز، چوکوں اور اہم شاہراہوں پر بھکاریوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے، بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز بھجوایا جائے، گداگروں کے ٹھیکیداروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ قبل ازیں سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں،  ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں سے بھکاری مافیا کا تدارک کریں، بچوں کو اس گھناؤنے دھندے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔