موٹرسائیکل سوارکی ٹکرسےزخمی نوجوان دم توڑگیا

01-23-2025

(ویب ڈیسک) وسن پورہ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔

20سالہ عبد القدیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں چل بسا،عبد القدیر کو 13 جنوری کی رات جھگڑے کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی تھی۔ پولیس نے والد ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔