برکی پولیس کی کارروائی، بذریعہ ڈرون منشیات سمگلنگ کرنے والا گینگ گرفتار
01-21-2025
(لاہور نیوز) برکی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ڈرون منشیات سمگلنگ کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے، ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والا گینگ پکڑا گیا، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 6.5 کلو ہیروئن، ڈرون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے، مزید تحقیقات جاری ہیں، ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔