میرٹ کے برعکس بھرتیاں: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

01-21-2025

(ویب ڈیسک) میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر  نے کی، پرویز الہٰی کے آج پیش نہ ہونے پر ان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔  عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 4 فروری کو طلب کر لیا۔