چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی وفد کا ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم کا دورہ
01-21-2025
(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام اور فنشنگ کے مرحلے کا جائزہ لیا۔ وفد میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگر ، جی ایم کرکٹ وسیم خان ، شعبہ براڈ کاسٹ اور ایونٹس کے دیگر افراد شامل تھے ۔ وفد نے مین بلڈنگ کے آفسز کی تعمیر کے کام اور پویلینز کی بلڈنگ کی فنشنگ کے کام کو بھی دیکھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی اور 30 جنوری تک فنشنگ کا تمام کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگی جبکہ بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔