پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

01-20-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کر دی گئی۔ موٹروے ایم 5 پر ظاہر پیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔