لاہور: مغل پورہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
01-19-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ تھانہ مغل پورہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ مغل پورہ پولیس کا کہنا ہے ملزموں میں 2 منشیات فروش اور 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش اعجاز اور طارق سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، موٹر سائیکل چور گروہ میں ملزم احمد، صدیق اور انور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، لوڈر رکشہ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔