فیروزپور روڈ پرکارکی رکشے کو ٹکر،بچی سمیت 3 افراد زخمی
01-19-2025
(لاہور نیوز) کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر کار نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والے رکشا کو ٹکر مار دی،حادثہ کے نتیجہ میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے باعث رکشے کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ پولیس کی نفری موقع پر موجود رہی، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی کار ڈرائیور سے تفیتش جاری ہے۔