پارٹنر سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دی گئیں

01-18-2025

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ پندرہ مرلے سے کم جگہ پر اب سکول بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، پندرہ مرلے سے کم جگہ رکھنے والے سکول فوری طور پر پندرہ مرلے والی بلڈنگ میں شفٹ ہوں۔  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہو گی، ایک کلاس روم میں 12 واٹ کے کم از کم چار بلب لگائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پیف کے ساتھ پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے ، نئی شرائط کا اطلاق تمام کیٹیگریز کے سکولوں پر ہو گا۔