مراکش کشتی حادثہ میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار
01-18-2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ میں ملوث خاتون ملزمہ غلام فاطمہ کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں خاور اور حسن کے کہنے پر لوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، کشتی حادثہ میں نامزد اور سب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی ہوں گی۔