پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ میں ملوث 22 ملزمان گرفتار

01-18-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 22 ملزمان گرفتار لئے۔

ترجمان کے  مطابق پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے پتنگیں، پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئے ۔ علاوہ ازیں ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپورروڈ اور دیگر علاقوں سے 18 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔