رائیونڈ روڈ پر ٹرک نے 18 سالہ طالبہ کو کچل ڈالا

01-18-2025

(لاہور نیوز) تیز رفتاری ایک اور قیمتی جان لے گئی، ٹرک کی ٹکر سے 18 سالہ طالبہ جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں کار  نے موٹرسائیکل سوار اقراء کو ٹکر ماری، سڑک پر گرنے سے طالبہ ٹرک کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔