سلامت پورہ: ڈکیتی مزاحمت پرشہری زخمی
01-18-2025
(لاہور نیوز) سلامت پورہ میں ڈکیتی واردات کےدوران مزاحمت پر شہری زخمی ہوگیا ۔
ڈاکوؤں نے پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی سے کیش چھیننے کی کوشش کی،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی،فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کی اور بآسانی فرار ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔