لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا
01-17-2025
(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخ نامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔