جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
01-17-2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی، ملزم فلائٹ نمبر QR 620کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان اور پولینڈ انٹری اور ایگزٹ کی جعلی مہریں لگی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آئی بی ایم ایس میں ملزم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ملزم کومزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔