مہنگائی کی لہر برقرار، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام بڑھ گئے
01-17-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کی لہر برقرار ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 5 پھلوں کے دام بڑھ گئے۔
سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، پیاز 140، ٹماٹر 150 ، لہسن 740، ادرک 450 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، لیموں 120، کریلے 220، بھنڈی 550، شملہ مرچ 220 روپے کلو میں دستیاب ہے، سیب کالا کولو 400 ، امرود 200، انار بدانہ 850، پپیتا 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر گوشت کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہو گئی، مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہو کر فی کلو قیمت 595 روپے سے کم ہو کر 584 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کے نرخ میں 8 روپے کمی ، ہول سیل زندہ برائلر 389 روپے جبکہ پرچون بازار میں 403 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔ ادھر فارمی انڈوں کی قیمت 270 روپے فی درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 880 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔