گوشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ، 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

01-16-2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 اراکین کو معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قاسم کی رکنیت معطل کر دی گئی، قومی اسمبلی کے 16 اور پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل ہو گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، سندھ اسمبلی کے 15 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔