ٹیکسی کے کرائے پر تنازع، غیرملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا

01-16-2025

(لاہور نیوز) ٹیکسی کے کرائے سے متعلق تنازع کے معاملے پر پولیس نے غیر ملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ پہنچا دیا۔

 ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فیروزپور روڈ پر غیرملکی خاتون نے شہری سے ٹیکسی کے کرائے پر تنازع بارے 15 پر کال کی، خاتون ٹیکسی پر ایئرپورٹ جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی،  کرائے کے تنازع پر ڈرائیور نے غیرملکی خاتون سے بدتمیزی کی تو خاتون نے فوری 15 پر کال کر دی۔ ترجمان نے بتایا کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری معاملے کو حل کروا دیا، پولیس نے غیرملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ بھی پہنچایا، خاتون نے پنجاب پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے پنجاب ایمرجنسی 15 سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے، خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔