3 ہزار نرسز کی پنجاب کے 31 ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرری
01-16-2025
(لاہور نیوز) 3 ہزار نرسز کی پنجاب کے 31 ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرری کر دی گئی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نرسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 40 نرسز جناح ہسپتال جبکہ 201 نرسز سر گنگارام ہسپتال لاہور میں تعینات ہوئیں، 42 نرسز کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز، 253 کو سروسز ہسپتال میں کام کرنا ہو گا۔ نئی بھرتی ہونیوالی 10 نرسز جناح برن سرجری سینٹر لاہور تعینات، 10 نرسز کو گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دی گئی ہے، 23 نرسوں کی سید مٹھا ہسپتال لاہور میں تقرری کر دی گئی، 300 نرسز کو چلڈرن ہسپتال لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ 111 نرسز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کام کریں گی۔