مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار
01-16-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، دن بدن بڑھتی مہنگائی سے شہری پریشان ہیں۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے، فارمی انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کمی، فی درجن قیمت 270 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 880 روپے میں دستیاب ہے۔ ادھر شدید مہنگائی کے باعث پھل اور سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، مارکیٹ میں پیاز 140، ٹماٹر 150، ادرک 450 روپے کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 380، امرود 200 ، انگور 500 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، کیلا 220، کینو 400 ، فروٹر 330 روپے درجن میں دستیاب ہے۔