سردی کی شدت برقرار، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری

01-16-2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی بڑھ گئی، کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں بارش اور توبہ اچکزئی میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں شدید سردی کا راج رہا، پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آ گیا۔ لہہ میں پارہ منفی 12، سکردو منفی 10،گوپس میں منفی 9 رہا، استور منفی 7، کالام، ہنزہ، گلگت، بگروٹ میں منفی 5 رہا، پاراچنار، زیارت اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔