کل اگرجوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہو گی: شیخ وقاص اکرم
01-15-2025
(لاہور نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل ہم تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، کل اگر جوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہو گی۔
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں یقین ہے ہمارے لوگ بے گناہ ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے، چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کر لیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جا سکتے ہیں۔