توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

01-15-2025

(لاہور نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست 16 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس  نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔ دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت 16 جنوری کو ہو گی۔