سپیکر ایاز صادق سے ملاقات، اراکین پارلیمنٹ کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
01-15-2025
سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ۔
چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 215 کے تحت سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ اور بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔