کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا

01-15-2025

(لاہورنیوز) کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں، پٹرولیم ڈویژن کے ٹیرف میں اضافے کی بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں، آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کیلئے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی۔ کیپٹو پاور پلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کی بجائے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کے پاس کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کیا گیا تو عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس نوٹیفائیڈ ٹیرف کے مطابق ادائیگیاں کریں گے۔ رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو سکتا ہے۔