گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگائی کی زد میں آ گئے

01-15-2025

(لاہور نیوز) گھی اور خوردنی تیل بھی بے لگام مہنگائی کی زد میں آ گئے۔

درجہ اول گھی ایک ماہ میں 60 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، درجہ دوم گھی 30 روپے اور درجہ سوم گھی 100 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں اس وقت درجہ اول گھی کی ہول سیل قیمت 560 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون میں یہی گھی 580 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح درجہ دوم گھی 530 روپے اور درجہ سوم گھی 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ عوام کہتے ہیں پہلے ہی اتنی مہنگائی ہے، اب گھی کے دام بھی بڑھا دیئے گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی تیزی ہے، گھی اور خوردنی تیل کے نرخ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔