پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

01-15-2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔