پنجاب حکومت نے اٹک میں سونے کی ذخائر کی موجودگی تصدیق کر دی

01-14-2025

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔

دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پر حالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں  حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔ حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطحی کمیٹی کل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔