17 جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کیخلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا: حافظ نعیم الرحمان

01-14-2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کیخلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں، عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلاول کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان کے نام کے آگے بھٹو لگا دیا گیا، رائے ونڈ کے محل سے چلنے والی پارٹی کا بھی یہی حال ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم اور بیٹی وزیر اعلیٰ ہے پھر بھی افسردہ نظر آتے ہیں۔