سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر: اسلام آباد پولیس جیل انتظامیہ سے ملے بغیر واپس روانہ

01-14-2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر لے کر آنے والی اسلام آباد پولیس پارٹی جیل انتظامیہ کو ملے بغیر واپس روانہ ہو گئی۔

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر موصول نہیں کروائے گئے، جیل کے مرکزی دروازے سے اسلام آباد پولیس کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جو بھی احکامات موصول کروائے جائیں گے، من و عن اس پر عملدرآمد ہو گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔