وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دیدی
01-14-2025
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔