پنجاب بھر میں زمین کا اندراج اب ڈیجیٹل طریقے سے ہو گا

01-14-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں زمین کا اندراج اب ڈیجیٹل طریقے سے ہو گا، پنجاب حکومت نے اراضی ریکارڈ سروے صوبہ بھر میں جاری کر دیا۔

خواتین اور مرد سرویئرز عوام کی دہلیز پر جا کر اراضی ریکارڈ اکٹھا کریں گے، اراضی ریکارڈ سروس کا نمائندہ دستاویزات کو موبائل ایپ کے ذریعے محفوظ بنائے گا۔ اراضی ریکارڈ سروے کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی، سرویئر کی شناخت کے لئے کیو آر کوڈ فراہم کئے گئے ہیں، ہر شہری سرویئر کی شناخت کے لئے کیو آر کوڈ سکین کر سکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مخصوص یونیفارم اور کیپ پہنے سرویئرز کے سروس کارڈز ضرور چیک کریں۔