خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا
01-13-2025
(لاہور نیوز) خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے، مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ خواجہ محسن عباس اس وقت اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر کام کر رہے تھے، لا افسران، وکلاء اور ان کے عزیز و اقارب نے خواجہ محسن عباس کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بننے پر مبارکباد پیش کیں۔