نیٹ فلکس پر پاک بھارت کرکٹ میچز کی جذباتی لمحات کی سیریز کب ریلیز ہوگی؟جانئے

01-13-2025

(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس 7 فروری 2025 کو اپنی نئی دستاویزی سیریز 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جذباتی اور تاریخی مقابلے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ سیریز کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بستے ان یادگار لمحات کو پیش کرے گی،جہاں سخت مقابلے،آخری گیند تک جانے والے میچ، اور تاریخی چھکے سب کو شامل کیا گیا ہے۔اس میں لیجنڈری کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ،سوراو گنگولی،سنیل گواسکر اور شعیب اختر اپنے ذاتی تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔   دستاویزی فلم میں پہلی انڈیا-پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کے تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش سفر ہوگا۔یہ سیریز نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو بلکہ دونوں ممالک کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس میں دونوں قوموں کے جذبات، کہانیاں، اور منفرد نقطہ نظر شامل ہیں۔دستاویز فلم کے پروڈیوسر گرے میٹر انٹرٹینمنٹ ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔