پاکستان چینی مارکیٹ میں داخل ، حکومت کا پانڈا بانڈ اجراء کا فیصلہ

01-13-2025

(لاہورنیوز) پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹ میں داخل ہوگا، حکومت نے پانڈا بانڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے 6سے 9 ماہ کے دوران بانڈجاری کرنے کااعلان کیا، پاکستان رواں سال چینی کرنسی میں بانڈ جاری کرکے 20 سے 25 کروڑ ڈالر جمع کرے گا، ہانگ کانگ ایشین فنانشل فورم میں بلومبرگ پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ بہتر اگلا ہدف سنگل بی کٹیگری حاصل کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ بلومبرگ ٹیکس جی ڈی پی تناسب 13.5 فیصد تک بڑھانا ہے، دسمبر میں ٹیکس اکھٹا کرنے کا تناسب 10 فیصد رہا،پاکستانی روپیہ 2024 میں 2 فیصد بڑھا، آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی نئی قسط ٹیکس بڑھانے سے مشروط ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ محصولات کا ہدف پورا نہ ہونے پر بیل آؤٹ پیکج خطرے میں پڑسکتا ہے، سال 2025 میں ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔