فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی میں آپریشن، 500 کلو گوشت تلف
01-13-2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 500 کلو گوشت تلف کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپے کے دوران سپلائر پک اپ ضبط کر لی اور بیمار مردہ جانور کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا بیمار جانور کو ذبح کر کے گاڑی میں سامان کے نیچے چھپایا گیا تھا، مضر صحت گوشت کا خوراک میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔