اسرائیل کے جاری کردہ نقشے ہمارے پاؤں کی ٹھوکر ہیں: طاہر اشرفی
01-13-2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاری کردہ نقشے ہمارے پاؤں کی ٹھوکر ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نقشے کو دہشت گردی سمجھتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ و مدینہ پر قربان ہے۔ انہوں نے کہا شام کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، مسلمانوں اور امت کے اتحاد کی کوشش کرنی چاہئے، سب سے پہلے ہمارا مسئلہ فلسطین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اٹھنا چاہئے، وہ پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب ہوں، کوشش کریں گے کوئی بھکاری پرائیویٹ ادارے کے ذریعے حج پر نہ جائے، پاکستان کا تشخص ہم سب کیلئے مقدم ہے۔